عائشہ عمر

عائشہ عمر نے دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں سے دوری کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں کے تمام ذرائع سے دوری اختیار کر لی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ ا?ئندہ 2 ہفتوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا?ج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالا?خر اس منصوبے پر عمل کا ا?غاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔اداکارہ و ماڈل نے کام کے حوالے سے رابطے کے خواہشمندوں کے لیے دو ا?ئی ڈیز بتائی ہیں جبکہ ذاتی رابطوں کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی والدہ سے رابطہ کیا جائے۔عائشہ عمر پْر امید ہیں کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران وہ نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں