عائشہ عمر

عائشہ عمر رواں سال سوشل میڈیا سے دور رہنے کے لئے پرعزم

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا وہ نئے سال میں خودکو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال سوشل میڈیا پر توجہ دینے کی بجائے خود پر زیادہ دھیان چاہیں گی۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ عورتوں کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کے لئے کسی کی محتاج نہ ہوں ۔ عائشہ عمر فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی جو رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں