عائزہ خان

عائزہ خان نے زندگی کو پراسرار قرار دیدیا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے زندگی کو پر اسرار قرار دے دیا ہے۔عائزہ خان نے ایک خوبصوت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں ایک بہت گہرا پیغام بھی لکھا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے ارد گرد کے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر محظوظ ہو رہی ہیں۔عائزہ خان کی تصویر میں اْن کے عقب میں ایک خوبصورت نظارہ ہے جس میں نیلا آسمان، بادل اور جھیل بھی نہایت حسین نظر آ رہی ہے۔عائزہ خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘زندگی ایک پر اسرار چیز ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں