انسٹاگرام

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔عائزہ خان کے انسٹاگرام اکانٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پتہ پکڑ رکھا ہے جس پر 9 ملین لکھا ہے، کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

خیال رہے اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراں میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام پر کافی زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، یہ ناصرف اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں بلکہ اپنے ڈراموں سے متعلق بھی مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں