پاکستان میں عید الفطر

طویل عرصے کے بعد پاکستان اور عالم اسلام میں ایک ساتھ عید منائی جارہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان اور عالم اسلام میں ایک ساتھ عید منائی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا۔انہوں نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا منیب الرحمنٰ اور تمام اراکین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں، تمام لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں