عبداللہ عبداللہ

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عبداللہ عبداللہ

کابل (عکس آن لائن) افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔کابل میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا افغانستان کی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی نے امن مذاکرات کے آغاز کے لیے مناسب ماحول فراہم کر دیا ہے۔اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے خطے کے ممالک بھی امن کے عمل میں تعاون کریں گے کیونکہ افغانستان کا امن خطے کے تمام ملکوں کے مفاد میں ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کی رہبر کمیٹی اور جنرل باڈی کے ارکان کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اعلی مصالحتی کونسل نے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں