شیخ رشید

ضد اور انا چھوڑ کر انتخابات کا فوری فیصلہ کیا جائے، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس) سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضد اور انا چھوڑ کر انتخابات کا فوری فیصلہ کیا جائے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا اور صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی اور شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حالات کے تقاضے دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے۔ ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں