راستے جدا

صنم ماروی اور حامد خان کے راستے جدا‘ خلع کی ڈگری جاری

لاہور (عکس آن لائن) معروف گلوکارہ صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کی فیملی کورٹ نے پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی اور حامد خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی جس کے ساتھ ان کے ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا۔

جج ثنا افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران صنم ماروی کا کہنا تھا کہ وہ اب حامد خان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں کیوں کہ وہ ان پر تشدد کرتا ہے اور انہیں گالیاں دیتا ہے۔ عدالت نے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔ خیال رہے کہ صنم ماروی نے رواں سال 7 فروری کو اپنے شوہر حامد خان سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں اپنے وکیل ایڈووکیٹ حامد مقبول کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ صنم ماروی کی یہ دوسری شادی تھی، ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں