شیخوپورہ (نمائندہ عکس)وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کے سہولت کار بن کر پارلیمنٹ جیسے سپریم ادارے کو بے توقیر کر ر ہے ہیں ،صدر عارف علوی نے عدالتی اصلاحات بل پر دستخط نہ کرکے صدارتی منصب کی توہین کی ہے عدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے اختیارات کے تجاوز سے آئینی بحران جنم لیتے ہیں عمران نیازی کو لانے کے لیے ثاقب نثار کا بڑا اہم کردار ھے جس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگت رہی ہے
نواز شریف کو سازش کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا ایک مرتبہ پھر لاڈلے کو لانے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ھے ملک میں آئینی سیاسی بحران کا حل ایک ہے روز انتخابات ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 138کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی طارق محمود ڈوگر مسلم لیگ نواز کے سینئرہنما چوہدری محمود اختر گورائیہ کے ہمراہ خانپور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران نیازی کی ضد انا اور تکبر کی وجہ سے ملک ہیجانی کیفیت سے گزر رہا ھے ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کے خلاف آئے روز زمان پارک سے سازشیں ہو رہی ھیں کارکنان کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ھے عمران نیازی کو تلاشی دینا پڑے گی
پنجاب اور کے پی کے صوبائی اسمبلیاں وزرا اعلی کی مرضی سے نہیں توڑی گئیں بلکہ زبردستی تڑوائی گئی جس کا اعتراف خود پرویز الہی کر چکے ہیں دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے نے پی ٹی آئی کا صدر پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو بنایا مسلم لیگ نواز الیکشن سے کبھی نہیں بھاگی بلکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات کی خواہاں ھے معشیت کی تباہی اور رسوائی کا ذمہ دار عمران نیازی ھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کا بینہ کے تمام وزرا دن رات محنت کر رہے ہیں مسلم لیگ نواز ریاست اور سیاست بچائے گی اور ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ۔