نیپرا

صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،نیپرا کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ جاری کیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافیکااطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق مارچ میں مہنگے پاورپلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، اس حوالے سے نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں