اندھا دھند فائرنگ

شیخوپورہ ، گھریلو ناچاکی پر نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شیخوپورہ (نمائندہ عکس آن لائن) شیخوپورہ میں گھریلو جھگڑے کی بناء پر نوجوان نے اپنی بیوی اور سسر کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا بتایا گیا ہے کہ آبادی جامکے بھٹیاں میں صفدر نامی شخص کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا کہ گزشتہ روز جھگڑا اتنا طویل ہو گیا کہ صفدر نے مشتعل ہو کر اپنی بیوی (س) کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جب صفد ر کے سسر نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے سسر رمضان پر بھی فائرنگ کر دی جو شدید زخمی ہو گیا اور جب اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تو اس نے بھی مقامی ہسپتال جا کر جان دے ان دونوں میاں بیوی کے تین بچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں