شادی میں ناکامی

شیخوپورہ:شادی میں ناکامی پر نوجوان اوراسکی محبوبہ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی

شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن)گردونواح میں3مختلف واقعات کے نتیجہ میں3افراد جان کی بازی ہار گئے،سرحدی آبادی نواں پنڈ میں شادی میں ناکامی پر نوجوان اوراسکی محبوبہ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی،

نارنگ منڈی پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے مردہ خانہ منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ،بتایا گیا ہے کہ 23سالہ بس ہوسٹس آمنہ بی بی اور22سالہ محسن نے لو میرج کرنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں مبینہ طور والدین سے پسند کی شادی کی فرمائش کی تو دونوں کے والدین کی رضامندی ظاہر نہ کئے جانے پر دونوں نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طو ر پرگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر زندگیوں کے روش چراغ گل کرلیے واقعہ کی اطلاع کے بعد نارنگ منڈی پولیس نے دونوں لاشوں کوتحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق مذکورہ ہلاکتوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں اصل حقائق سامنے آتے ہی میڈیا کو اطلاع کردی جائے گی،

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی کرونا وارڈ میں معمر57سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا،متوفی سعید احمد سکنہ نوشہرہ ورکاں کے بیٹے فیصل سعید کے مطابق انکا مرحوم والد تبلیغی جماعت کے ساتھ10روز رہنے کے بعد گھر پہنچا تو طبیت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے کرونا وائرس کے کی تصدیق کے لیے خون کے نمونہ جات لیکر لاہور لیبارٹری میں بھیج دیئے ہیں دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ معمر شخص کی ہلاکت کرونا وائرس سے ہوئی ہے یہ قبل ازوقت ہے جب تک لیبارٹری سے رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں