ڈکیت گینگ گرفتار

شیخوپورہ،تھانہ ہاوسنگ کالونی کی بڑی کاروا ئی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار اسلحہ،نقدی،موٹر سائیکل برآمد

شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ ہاوسنگ کالونی کی بڑی کاروا ئی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار اسلحہ،نقدی،موٹر سائیکل برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی خرم شہزاد ڈوگرہمراہ اے ایس آئی مظہر شاہ اور اس کی ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی سرکل میاں خالد محمود کی زیر نگرانی میں اپنے علاقہ تھانہ میں کاروائی کر تے ہوئے پرویزعرف پیجی ڈکیت گینگ کوڈی پی شیخوپورہ کے خصوصی ٹاسک پراپنی تمام تر مہارتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے ملزمان سے ڈیرھ لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی موبائلز فون موٹر سائیکل جدید اسلحہ جس میں کلاشنکوف پمپ ایکشن دو عد د پسٹل برآمد کر لیے

پولیس کی مزید تفتیش جاری بتایا گیا ہی کہ یہ گینگ اسلحہ کے زور پر لوگوں سے نقدی،قیمتی موبائلز فون موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتا تھا۔یہ گینگ ضلع شیخوپورہ کے اعلاوہ ضلع قصور کے متعدد تھانوں کو ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھاڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی اور اس کی ٹیم کو شاباش دی، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ڈی ایس پی مریدکے سرکل قیصر مشتاق کو ہدایت جاری کی کہ وہ مریدکے سرکل میں منشیات فرو شی جیسے غلیظ جرائم میں ملوث اور اس کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کرکے جلد از جلدان کی گرفتاریوں کو ہر صورت میں ممکن بنائے جس پر ڈی ایس پی مریدکے سرکل قیصر مشتاق نے ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے نوید اعوان، ایس ایچ او تھانہ نارنگ لیاقت علی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کی مختلف آبادیوں میں منشیات فروشوں کیخلا ف سرچ اپریشن کیا۔

اور اپنے تمام تر وسائل کو برے کار لاتے ہوئے دوران سرچ اپریشن چار بدنامے زمانہ منشیات فر وشوں رانا عبدہ احمد، سلامت ولد حنیف،خالد رضا ولد نذیر، رانا احسن ولد محرم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روے مالیت کی تقربیاًگیارہ کلو کے قریب منشیات برآمد کر لی۔ پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔جس پر ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی مریدکے سرکل اور اس کی ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں