ذوالفقار علی بھٹو

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر عظیم کارنامہ انجام دیا,رانا عرفان

ساہیوال (نمائندہ عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما رانا عرفان احمد خان نے کہا کہ شہید ذوالفقار

علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر عظیم کارنامہ انجام دیا. پاکستان میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد

رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا. ان خیالات کا اظہار رانا عرفان احمد خان

رہنما پی پی پی پنجاب نے طاہر عباس سندھو سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن کی

رہائش گاہ پر یومِ سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ

پی ٹی آئی حکومت کے پاس ماسوائے گالی گلوچ کے کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔عمران خان خود کو آج بھی

کنٹینر کی سیاست سے باہر نہیں نکال سکے ہیں۔موجودہ حکومت جہاز حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو ٹھہرا دیتی ہے.

اپوزیشن میں عمران خان کہتے تھے کہ حادثے کی صورت میں متعلقہ محکمے کا وزیر استعفیٰ دے.

اس موقع پر طاہر عباس سندھو سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ امت مسلمہ کا اتحاد، اسلامی سربراہی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد،1973 کے آئین کی پارلیمنٹ سے متفقہ طور

پر منظوری شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عظیم کارنامے ہیں. طاہر عباس سندھو نے کہا کہ موجودہ حکومت کے

پاس گورنس نام کی کوئی بات نہیں ہے. بذریعہ نیب اپوزیشن کو جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ

عمران خان کہتا تھا کہ اگر ملک میں مہنگائی اور کرپشن ہو تو وزیراعظم چور ہے. موجودہ دور حکومت میں

تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں. اس موقع پر مدثر نجیب جوآئنٹ سیکرٹری پی پی پی ضلع ساہیوال، سلیم بھٹی

ممبر ایگزیکٹو پی پی پی ضلع ساہیوال، چوہدری واحد غفور جٹ نائب صدر پی وائی او پنجاب،رائے راشد اقبال

صدر پی۔اےس۔اےف ضلع ساہےوال ،زوہےب ببلو جٹ صدر پی۔وائی۔او سٹی ساہےوال،چو ہدری بلال گلزار

سےنئر نائب صدر پی۔وائی۔او ساہےوال ڈوےژن، افتخار الحسن سابق صدر پی وائی او ضلع ساہیوال، عظیم خان

پٹھان صدر پی وائی او سٹی چیچہ وطنی اور چوہدری زوالقرنین جٹ رہنما پی وائی او ساہیوال ڈویژن نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں