اسد عمر

شہر وں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آ ن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سر براہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشنا ک اضافہ ہو رہا ہے ۔

عوام سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کریگی تو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑے شہر وں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے ، پہلی لہر کے دوران عوام کے سنجیدہ رویئے اور کوروونا ایس او پیز پر عمل کرنے سے کورونا پھیلاؤ پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملی ، آکسیجن کے او پر مریضوں کی تعداد 4000سے بڑھ گئی ہے ۔ آکسیجن سپلائی چین بھی 90فیصد بڑھ گئی ہے سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے روزانہ 600 مریض ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں، کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے کراچی میں کو رونا کیسز کی شرح 13فیصد پر آگئی حیدر آباد میں 14 فیصد رہی ۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں کچھ نئے فیصلے کیئے ہیں اور جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے کورونا کی وجہ سے بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے عوام کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے ابھی بڑے شہر بند نہیں کر رہے چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے اگر عوام سنجید گی کا مظاہر ہ نہیں کریگی تو مجبوری کے تحت لاک ڈاؤن کرنا پڑ ے گا رواں ہفتے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، صوبوں کی مدد کیلئے وفاق تیار کھڑ اہے کورونا کے مثبت کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑ ھ رہا ہے ۔ بھارت میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سفری پابندی عائد کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں