شہبازشریف

شہباز شریف کا چینی اورگندم کی قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے اسکینڈل بارے ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے، کارروائی ہونی چاہئے۔

شہبازشریف نے رپورٹ کے نکات سامنے آنے کے بعد ردعمل میں کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف جنگ کرنے کے لئے لندن سے آئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس تہیہ کے ساتھ وطن واپس آیا تھا کہ سیاست اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے، کارروائی ہونی چاہئے، رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم ہے، دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم جو ای سی سی کے چیئرمین ہیں، اپنے اور اپنے وزیراعلی بزدار کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں