فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، کام نہیں کر رہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے، وہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تم ہی نے درد دیا کیا تم ہی دوا دو گے”عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔شہبازشریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔آپ کے دورکے بندکارخانے عوام کے ذہنوں پرابھی نقش ہیں۔عمران خان بندصنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں