اسلام آ باد (عکس آں لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایف سی کے شہداکو خراج عقیدت،شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ارض وطن کی سلامتی پر قربان ہوجانے والے بیٹوں پر فخر ہے ،بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں ،امن وامان کی موجودہ صورتحال سنجیدگی سے غور کا تقاضا کررہی ہے ۔شہبازشریف نے ایف سی کے زخمی جوانوں کے جذبے کی تحسین، جلد صحت یابی کی دعا کی اللہ تعالی شہداء کو بلند مرتبہ اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
- جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ
- چندی گڑھ ،ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے
- ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی، شاہد آفریدی
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا