شہبازشریف

شہبازشریف کا رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں چینی کی قطاریں عوام کے لئے خطرہ اور توہین کے مترادف ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران خوراک، پھل اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں کم کی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کا طریقہ آسان ور اشیاء کا معیار بہتر بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی صورتحال میں چینی کی قطاریں عوام کے لئے خطرہ اور توہین کے مترادف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبار ک کے دوران اورعید کی آمد کے قریب بازاروں میں ہجوم کو خاص طورپر روکنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی شدت کے دوران عوام کی جان کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے عید منانے کی تیاریوں کا انتظام کیاجائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں