شہباز گل

شہبازشریف راتوں رات ملک سے بھاگناچاہتے تھے، انکوباہرنہیں جانے دیں گے،شہباز گل

فیصل آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہبازشریف راتوں رات ملک سے بھاگناچاہتے تھے،شہبازشریف کوباہرنہیں جانے دیں گے،پاکستان میں ہی اپناعلاج کرائیں،بہت مشکلات کے بعدمعیشت کوہم نے درست سمت میں گامزن کردیاہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے گا۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی توملک معاشی بدحالی کاشکارتھا،عمران خان نے ایمانداری اورمحنت سے عوام کی خدمت کی،بہت مشکلات کے بعدمعیشت کوہم نے درست سمت میں گامزن کردیاہے،ماضی میں اورنج ٹرین سمیت دیگرمنصوبوں پرقرض لےکرکام کیاگیا، شہباز گل نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے گا،ایکسپورٹ میں13فیصداضافہ ہواہے،موٹرسائیکل کی سیل میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے،موٹرسائیکل امیرنہیں غریب لوگ لیتے ہیں،

شہباز گل نے کہا کہ شہبازشریف راتوں رات ملک سے بھاگناچاہتے تھے،نوازشریف کی بات پریقین کرکے انہیں باہربھیجا،شہبازشریف کوباہرنہیں جانے دیں گے،پاکستان میں ہی اپناعلاج کرائیں،لندن میں حسن نوازکی رہائش گاہ کے باہرواقعہ کارفراڈکانتیجہ تھا،معاملہ فراڈکاتھااورن لیگ نے جھوٹ بولاکہ لندن میں نوازشریف پرحملہ ہوگیا،اگرعمران خان آج این آراودے دیں تویہ سب خاموش ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں