لاہور (عکس آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں آئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا، آپ پر فخر ہے۔