دریائے چناب

شورکوٹ:دریائے چناب سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں دریائی پانی داخل،فصلوں کو نقصان

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) شورکوٹ کے دریائے چناب سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں دریائی پانی داخل ہو نے سے بڑے پیمانے پر کاشت گندم،تربوزاور سبزی کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ شورکوٹ دریائے چناب کا پانی دریاسے ملحقہ کچے کے علاقوں موضع کھرانوالہ،بنڈی کملانہ اور بیلہ گڑھ اور بستی مراد جیسے مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا دریائی پانی داخل ہو نے کی وجہ سے علاقے میں کاشت بڑے پیمانے پر گند م ،تربوزاور سبزی کی فصلوں شدید نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے جبکہ دریائی پانی علاقے میں داخل ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں کچے مکین لوگوں نے دریائی پانی کے سامنے بند لگا کر فصلیں بچانے لگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں