اداکارہ و پرفارمرایمان مغل

شوبز کی دنیا میں منفرد مقام اورنام کے لیے محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی،ایمان مغل

لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ و پرفارمرایمان مغل نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ہمیں سٹیج کے ساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی ملکر جل کر کام کر نا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ شوبز انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے تو ضرور پاکستانی شوبز انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شوبزکی دنیا میں متعارف کروانے کا کریڈٹ اسٹیج پروڈیوسرحاجی تنویرحسین پہلوان کوجاتا ہے جنہوں نے قدم قدم پرمیری حوصلہ افزائی اوررہنمائی کی،ایمان مغل نے کہا کہ میں کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ محنت اورلگن کے ساتھ اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کرتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ ہرجگہ پر میرے کام کوسراہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شوبز کی دنیا میں منفرد مقام اورنام کے لیے محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی اوراس کی وجہ سے اگرکوئی حسد کرتا ہے توکرتا رہے، میں کسی کے حسد اورجیلسی سے اپنے ٹارگٹ تک پہنچنے کے عمل کونہیں رکنے دونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں