بیجنگ (نمائندہ خصوصی) شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بیس برسوں میں ہونے والی تجارتی ترقی کی رپورٹ شائع کی گئی ۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ بیس سال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کل تجارتی مالیت میں تقریباً سو گنا اضافہ ہوا ہے ۔عالمی تجارتی حجم میں ایس سی او کا تناسب دو ہزار ایک کے پانچ اعشاریہ چار فیصد سے بڑھ کر دوہزار بیس میں سترہ اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچا۔عالمی تجارت میں ایس سی او کے رکن ممالک کے اثرورسوخ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
چین میں قائم، شنگھائی تعاون تنظیم کی تجرباتی زون ایس سی او اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ علاقائی اقتصادی و تجارتی تعاون کا تجرباتی علاقہ ہے ۔اس تجرباتی زون کی ایس سی او ممالک کے ساتھ تجارتی مالیت دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس تک پانچ گنا بڑھی ہے۔ اس میں اشیاء کی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا جب کہ معیار اور استعداد کار بھی مستحکم طور پر بڑھ رہی ہے۔
ایس سی او تجرباتی زون کے متعلقہ انچارج کا کہنا ہے کہ اس زون کو ایس سی او اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ”سے وابستہ ممالک کے درمیان تعاون کا نیا پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔