عمر سرفراز

شریف خاندان نے اپنے اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ کی ، عمر سرفراز

لاہور (نمائندہ عکس ) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ کی ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے، سیاچن کا محاذ ،بمبئی حملوں، ڈان لیکس سمیت کئی مواقع پر ن لیگی رہنما دشمن کے ہمنوا بنے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کاروباری مراسم رکھنے والے شریف خاندان کی حکومت ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ شریف خاندان کیسے اقتدار کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ کی اور ملک کو کنگال کردیا ، افسوس تو یہ ہے کہ ثابت شدہ کرپٹ لٹیرے گینگ کو پھر زبردستی ملک اور قوم پر مسلط کردیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں کیونکہ قوم دھکے دے کر انکو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں