شرجیل میمن

شرجیل میمن نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے،سابق صوبائی وزیر سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) سندھ کے سابق وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد میں نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے ۔

روشن سندھ پروگرام میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں تعاون کیلئے سندھ کے سابق وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد میں نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ تفتیش کاروں کے شرجیل میمن سے سوالات اور ان کا بیان قلمبند کرنا شروع کردیا۔

شرجیل میمن پر غیر قانونی رقوم حاصل کرنے اور اسی سے کنٹونمنٹ میں پلاٹ خریدنے کا بھی الزام ہے۔ نیب تفتیشی ٹیم نے ایک گھنٹہ سابق صوبائی وزیر سے پوچھ گچھ کی۔ نیب کے تفتیش کاروں نے شرجیل میمن کو سوالنامہ تھماتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں