شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کے رابطہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائرموف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو نگورنو کاراباخ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پرگہری تشویش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی دیہی آبادی پر بھاری گولہ باری قابلِ مذمت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نگورنو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر اعلان کردہ جنگ بندی امن و استحکام کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فریقین کے درمیان پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور آزربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کے انخلا پر ہوگا ۔

آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے حالیہ تنازعہ میں پاکستان کی طرف سے بھرپور حمایت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آزربائیجان کی طرف سے او آئی سی رابطہ گروپ سمیت، عالمی فورمز پر نہتے کشمیریوں کی بھرپور حمایت قابلِ تحسین ہے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ کا تجارت، تعلیم،اور کلچر سمیت کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آزربائیجان کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں