مٹیاری (عکس آن لائن)شاہ عبداللطیف بھٹائی کے دو سو چھیترویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز بھٹ شاہ م سے ہو گیا،گورنر سندھ عمران اسما عیل نے عرس کی تقریبات کا افتتاح کردیا، گورنر سندھ کے ہمراہ فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ،جے پرکاش، نصرت واحد اور دیرگ موجود تھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف نے پیار و محبت کا پیغام دیا، شاہ لطیف کے پیغام پر عمل کرنے سے دنیا میں دہشتگردی کا سد باب ہوسکتا ہے،
حکومت وقت شاہ لطیف کے شہر کی ترقی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے، جمہوری احتجاج سب کا حق ہے، عرس کے لیئے ملک بھر سے زائرین و عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔دو ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رینجرز کے اسی جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے،درگاہ پر بیس واک تھروگیٹ اور چوالیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں تین دن کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے،عرس کے تینوں روز ملاکھڑا،ادبی کانفرنس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،عرس کے تیسرے اور آخری روز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے،