شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کا مداحوں کو رانی مکھرجی کی فلم دیکھنے کا مشورہ

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم مسز چیترجی vsناروے میں شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم مسز چیترجی vsناروے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فلم مسز چترجی vsناروے کی پوری ٹیم نے بہت زبردست کوشش کی۔انہوں نے رانی مکھرجی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میری رانی مرکزی کردار میں جس طرح چھائی ہوئی تھی ایسا تو کوئی ملکہ ہی کر سکتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہدایتکار آشیما نے بہت ہی حساس انداز میں ایک انسانی جدوجہد کو دکھایا ہے۔شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں مداحوں کو بھی یہ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں