شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگنے سے انکار

اسلام آباد(عکس آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمیں ناموس رسالت پر بات کرنے نہیں دیتے،میں صرف اللہ تعالی کی ذات سے معافی مانگتاہوں، اس کے علاوہ کسی اور سے معافی نہیں مانگوں گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا کی فوج ہے اور ان کی نوکریاں روز بدلی جاتی ہیں، آج معیشت اور خارجہ پالیسی زوال پذیر ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں آج مہنگائی عروج پر ہے، پاکستانی عوام شناختی کارڈ ہاتھ میں لے کر ایک کلو چینی خریدنے کے لئے لائنوں میں لگے ہیں۔ چینی اسکینڈل میں پنجاب کے وزرا کا کیا قصور ہے،اصل ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ہے، نیب کا کیس بنائیں اور وزیراعظم سمیت وزرا کو جیل میں ڈالا جائے، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ، پارلیمنٹ اور اخلاقی قدریں زوال کا شکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ہمیں ناموس رسالت پر بات کرنے نہیں دیتے، میں صرف اللہ تعالی کی ذات سے معافی مانگتا ہوں، اس کے علاوہ کسی اور سے معافی نہیں مانگوں گا، اسپیکر سے معافی نہیں مانگوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں