،نگران حکومت

شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت دیں ،نگران حکومت کی آٹا سکیم میں کرپشن کی تردید

لاہور(عکس آن لائن) نگران پنجاب حکومت نے شاہد خاقان عباسی کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفت آٹا سکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ آٹا سکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین سکیم رہی،سکیم سے پنجاب کے تین کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا،آٹا سکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کر فنڈ کیا ،آٹا سکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے ،شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں ،پنجاب حکومت پر الحمداللہ کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا،پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں