شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کی کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کیلئے سندھ حکومت سے اپیل

کراچی ( عکس آن لائن ) کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سندھ حکومت سے اپیل کردی۔شاہد آفریدی نے ضلع غربی میں وانگی گوٹھ میں گرائونڈ کا دورہ کیا اور وہاں کے بچوں سے کھیل کی سہولیات دینے کا وعدہ بھی کیا۔

شاہد آفریدی نے گوٹھ کے سردار سے بھی ملاقات کی اور کھیلوں کی اکیڈمی کے بارے میں بتایا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی پہلے بھی کئی بار سندھ حکومت سے اکیڈمی کے لیے درخواست کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں