شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے،

انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ یہاں لوگوں کا غم بانٹنے آئے تھے، میرے پاس بالکل الفاظ نہیں، دیکھنے آیا تھا کہ میں اور میری فاﺅنڈیشن یہاں کے لوگوں کے لئے کیا کر سکتی ہے، دعا ہے تعالیٰ دنیا سے جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر انہوں نے لکھا کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے، انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔رات گئے شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے جس میں جائے حادثہ پر سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو ورکرز موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں