ایران

شام میں امریکی حملے غیر قانونی ہیں، ایران

تہران (عکس آن لائن)ایران نے مشرقی شام میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور شام کی علاقائی خودمختاری کے خلاف ہیں۔امریکا کی جانب سے حال ہی میں مشرقی شام میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ اس کارروائی میں بائیس شدت پسند ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی عراق میں امریکی فوج اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کا جواب ہے۔ جو بائیڈن کی جانب سے امریکی صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد وہاں امریکا کی پہلی بڑی فوجی کارروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں