سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیموں کے 12دہشت گردگرفتار

لاہور (عکس آن لائن) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔حکام کے مطابق کارروائی سرگودھا ، راولپنڈی ،ملتان ،بہالپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں میں میر احمد،حبیب الرحمان ہارون، ضیاء عمران، مدثر ،عدیل اور فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ،ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ،اسلحہ ، گولیاں اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔حکام کے مطابق رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 12112افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ حکام نے کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں