شہباز شریف

سینٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے، شہباز شریف

اسلام آباد (عکس آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے۔صحافی نے سوال کیاکہ کتنے پرامید ہے کہ کامیابی ہوگی؟۔

شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جانتاہے، میں کوئی نجومی تو نہیں، نہ ولی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خاموشی اختیار کرلی، جواب نہیں دیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں پارٹی کے قائدین اور سینئر رہنماوں کا بھی خاص طورپر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری غیرموجودگی میں پارٹی کی رہنمائی اور اہم فیصلہ سازی کا بار گراں اپنے کاندھوں پر اٹھائے رکھا اور اس دوران نہایت مشکل حالات میں بڑی جرات، بہادری،تدبر اور دانش مندی سے امور کو انجام دیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ مجھے بہت دکھ ہے کہ ہمارے بہت ہی وفادار اور دیرینہ نظریاتی ساتھی محترم مشاہد اللہ خان ہم میں نہیں رہے،سال گزشتہ کی طرح 2021 میں ہمیں یہ دکھ ملا کہ مشاہداللہ خان بھی سفرآخر ت پر روانہ ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ معزز ارکان پارلیمان اور سیاستدان وفات پاگئے ہیں،ہم سب کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اہل خانہ کے ساتھ غم گساری کرتے ہیں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں