اسلام آباد (نمائندہ عکس)سید امین الحق نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی حیثیت سے فرائض سنبھال لیئے،سید امین الحق کے پاس اپریل 2020 سے مارچ 2022 تک وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان رہا،اس عرصے میں چاروں صوبوں میں اربوں روپے کے ٹیلی کمیونیکیشن منصوبے شروع کئے گئے،اسی مدت میں آئی ٹی ایکسپورٹ ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح تک جاپہنچیں، فری لانسرز کا وسیع نیٹ ورک بنا۔
سید امین الحق نے کہاکہ چاہتے ہیں اپنے دور میں وزارت کے جو منصوبے زیر تکمیل ہیں انھیں تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے گا۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ امید ہے وزیراعظم شہبازشریف حکومت میں آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے کی اہمیت وحیثیت مزید نمایاں ہوگی