فرخ حبیب

سیالکوٹ میں جلسہ ہرصورت ہوگا‘ فرخ حبیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جلسہ ہرصورت ہوگا‘کسی میں ہمت نہیں جلسہ روک سکے‘عمران خان کی عوامی مقبولیت سے ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں‘کپتان کے کھلاڑیوں ڈٹے رہو اور جلسہ کے انتظامات مکمل کرواو۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ عمران خان کی عوامی مقبولیت سے ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ سیالکوٹ میں جلسہ ہرصورت ہوگا کسی میں ہمت نہیں جلسہ روک سکے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کے کھلاڑیوں ڈٹے رہو اور جلسہ کے انتظامات مکمل کرواو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں