ریشم

سیاسی مخالفت کے شدت پسندی تک پہنچنے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں’ ریشم

لاہور(عکس آن لائن) ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں سیاست میں مخالفت کو جس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے اس کے ہمارے معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،اگر کوئی کسی پر الزام لگائے تو اسے ثابت کرنا بھی اسی کا کام ہوتا ہے لیکن یہاں یہ رواج پڑ گیا ہے کہ الزام لگا کر اس کا اتناواویلا کیا جائے تاکہ وہ سچ نظر آنا شروع ہو جائے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اختلافات کو انتہا پسندی تک پہنچا دیاگیا ہے ،

پہلے بھی ایک گھر میں رہتے ہوئے لوگ ایک دوسرے سے سیاسی اختلاف رکھتے تھے لیکن حالیہ سالوں میں سیاست میں جس طرح کی شدت پسندی پروان چڑھی ہے اس سے خوف آنا شروع ہو گیا ہے ۔ اگرکسی جماعت کے کارکن حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسری جماعت کے لوگوں کودبائو میں لائیں گے تو ایک نہ ایک دن ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا جس سے معاشرے میں انتشارکی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو چاہیے کہ وہ اس پر غورکریں اورحالات کو اس نہج پر نہ پہنچائیںجس سے معاشرے میں تلخی آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں