وزیر اطلاعات شبلی فراز

سچ کے سامنے اسحق ڈار کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں، وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ برطانوی اینکر کے سوالات اور اسحق ڈار کے جوابات ثبوت ہیں، سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما اسحق ڈار کے انٹرویو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ لوگ لوٹ مار کے دفاع کے لیے وطنِ عزیز کا نام بدنام کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ کرپٹ عہد کا معاون اور ملکی معیشت تباہ کرنے والا انٹرویوز کیلئے صحت مند مگر قانون کے سامنے بیمار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں