سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی اسکیل 1سے 14 تک کے معاملے پر چھے ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(عکس آن لائن ) سپریم کورٹ نے اسکیل 1سے 14 تک کے معاملے پر چھے ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ خزانہ سندھ میں 336 ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے معاملہ دوبارہ سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کو اسکیل 1سے 14 تک کے معاملے پر چھے ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔ عدالت نے کہا کہ 16 اسکیل سے اوپر کی پوسٹوں پر بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے زریعے کی جائیں گی۔ہائیکورٹ تمام 336 ملازمین کا ریکارڈ چیک کروائے ۔

سپریم کورٹ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود پر برہم ہو گئی۔ چیف جسٹس نے پوچھا جن 10 ہزار لوگوں کے ٹیسٹ انٹرویو ہوئے ان کا ریکارڈ کہاں ہے؟ جس کے جواب میں سبطین محمود نے کہا کہ محکمے سے کنفرم کر کے ہی بتا سکتا ہوں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں قانون کو فالو کئے بغیر بھرتیاں ہوں گی۔غیر قانونی بھرتیوں کے پیچھے کیا کچھ ہوتا ہے سب کو پتہ ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی گئیں جس کی میڈیا کوریج موجود ہے عدالت پیمرا سے ریکارڈ منگوائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں