سویابین

سویابین اعلیٰ کوالٹی کے تیل کے حصول کا ذریعہ ہے،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سویابین کی منظورشدہ اقسام کی کاشت رواں ماہ فروری کے آخر تک مکمل کرلیں اوراچھی پیداوار کے حصول کے لئے بہترروائیدگی والا منظورشدہ اقسام کا40 سے 45کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں نیز منظورشدہ موزوں اقسام این اے آر سی1‘این اے آر سی2‘ایف ایس95‘ ولیمز82اورفیصل سویابین کی کاشت کوترجیح دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ سویابین نہ صرف ایک منافع بخش فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں 38 سے 42 فیصد پروٹین اور 18 سے 21فیصد اعلیٰ قسم کا تیل بھی پایاجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ سویابین کی فصل نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کے تیل کے حصول کا ذریعہ ہے بلکہ اس کی کاشت سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں