سوڈانی محکمہ دفاع

سوڈانی محکمہ دفاع کا ریٹائرڈ اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لیے مسلح کرنے کا فیصلہ

خرطوم (عکس آن لائن)سوڈان میں محتاط پرسکون اور جھڑپوں میں کمی کے جلو میں سوڈانی وزارت دفاع نے ریٹائر ہونے وال سابق فوجی اہلکاروں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ خود کو مسلح کرنے کے لیے قریبی فوجی کمانڈ کے پاس جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ریٹائر ہونے والوں کو مسلح کرنے کا مقصد خود کو اور اپنے خاندانوں کو محفوظ بنانا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ سول وار کی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ باغی گروپ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ وزارت دفاع نے منحرف سریع الحرکت فورسز(آرایس ایف)پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو لوٹنے اور عرب اور غیر ملکی سفارت خانوں پر حملے کرنے کا الزام لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں