حرا خان

سوچا نہیں تھا رومی جیسا چھوٹا سا کردار میری زندگی کو بدل دیگا’ حرا خان

لاہور(عکس آن لائن)ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر ”کے اختتام پر رومی کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے ویڈیو شیئر کردی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا خان نے لکھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ رومی جیسا چھوٹا سا کردار میری زندگی کو بدل دے گا۔حرا خان نے کردار پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ کیا اور کہا کہ میرے ہمسفر کو خاص طور پر سرحد پار ملنے والی تمام محبتوں پر میں ان کی مقروض ہوں۔

انہوں نے ساتھی اداکاروں صبا ء حمید، وسیم عباس، عمر شہزاد، فرحان سعید، ہانیہ عامر، زویا ناصر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔حرا نے ویڈیو میں آخری دن لکھا اور وہ مناظر شیئر کیے جس میں وہ ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہنسی مذاق کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں