رہنماتحریک انصاف

سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی ضلع نارووال ملک حسان علی کی رہنماتحریک انصاف عثمان تاج کے ساتھ خوشگوار ملاقات

نورکوٹ(نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی ضلع نارووال ملک حسان علی کی رہنماتحریک انصاف عثمان تاج کے ساتھ خوشگوار ملاقات،پارٹی موقف کو نچلی سطح تک پہنچانے میں سوشل میڈیا ٹیم کے کردار کو سراہا ،

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم نارووال کے ہیڈ ملک حسان علی کی پاکستان تحریک انصاف ضلع نارووال کے رہنما عثمان تاج سے ملاقات ہوی ہے جس میں شکرگڑھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ رہنما تحریک انصاف چودھری عثمان تاج نے سوشل میڈیا پر حکومتی موقف کو واضح کرنے پر سوشل میڈیا ٹیم ہیڈکی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اور انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن شکرگڑھ کو ری سٹرکچر کرنے کے حوالے سے بھی پلان تیار کیا۔ملک حسان علی نے کہا کہ شکرگڑھ میں یونیینز کونسلز اور وارڈ کی سطح تک ٹیم ممبران کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا نوجوان بھر پور حصہ لیکر ٹیم کا حصہ بنے اور حکومتی موقف لو نچلی سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں