، گوٹریس

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نفرت پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں، گوٹریس

نیویارک (عکس آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا کی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نفرت کے پھیلا ئوکا ذریعہ بن رہے ہیں۔ اس نفرت کو روکنے کا اہتمام کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ گذشتہ روزہولو کاسٹ کے سلسلے کی ایک یادگاری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے یہود مخالف اور نسل پرستی کے پراپیگنڈہ کے علاوہ اسلام کے خلاف بھی مہم جاری ہے۔ نیز خواتین کو ہراساں کرنے، ہم جنس پرستی اور وغیرہ کے بارے میں بھی ہم ایسی مہمات دیکھتے ہیں۔

اس سلسلے کو روکا جانا چاہیے۔ یہ نفرت بڑھائی جارہی ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا نے سکرین کے ساتھ جوڑ رکھا ہے، جبکہ اشتہار بازی کرنے والے اس کاروباری ماڈل کو مدد دے رہے ہیں۔گوتریس ایک عرصے سے سوشل میڈیا کی کمپنیوں کی طاقت کے بارے میں خبر دار کر رہے ہیں اور ان کے لیے ریگولیشنز، ذمہ داری کے احساس اور ذریعے شفافیت پر زور دے رہے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے دنیا میں بڑھتی ہوئے نفرت کو روکنے کی اپیل کی اور دنیا کی حکومتوں کو اس جانب متوجہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کس قدر جلدی نفرت انگیز تقریریں زبانی تشدد میں بدلتی ہیں اور زبانی تشدد کس طرح جسمانی تشدد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس صورت حال میں سماجی تنوع اور توازن متاثر ہو رہے ہیں اور وہ اقدار اور اصول مجروح ہو رہے ہیں جو ہم انسانوں کو جوڑتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں