سورج مکھی

سورج مکھی،وسطی وجنوبی پنجاب میں موسم خزاں کی کاشت 25جولائی سے کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب

میں خزاں کی فصل کی کاشت 25جولائی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت

فوری طور پر شروع کرکے آخر جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ خزاں کی فصل وسطی وجنوبی پنجاب میں وسط اگست تک

مکمل کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ

ایف ایچ 331 وغیرہ اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کیاجاسکتاہے جو فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ،

جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں بآسانی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے

کھیت میں پودوں کی تعداد 23232فی ایکڑ ہونا اشدضروری ہے جس کیلئے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر مطلوبہ تعداد کو

پورا اور اچھی پیداوار کاحصول یقینی بنایاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کی فصل تیلدار اجناس میں انتہائی اہمیت کی

حامل ہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 40سے45فیصداور لحمیات کی مقدار 20فیصد جبکہ حیاتین اے اور بی کی مقدار

10،10فیصد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سورج مکھی 100سے120دن میں پک کر تیار ہو نے والی فصل ہے جسے سال

میں دومرتبہ جولائی اگست اور جنوری فروری میں کاشت کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں