سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی

کراچی (عکس آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی فراہمی کا کیس کی سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل ملک الطاف جاوید نے جواب الجواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ حلیم عادل شیخ کی درخواست پر جواب جمع کراچکی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ چیف منسٹر کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بڑا ہے۔ 4 اہلکار دیے گئے جس میں دو ایک دن اور دو دوسرے دن آتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کو دی جانے والی سیکورٹی ناکافی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں