فردوس عاشق اعوان

سندھ نے گندم کی خریداری نہیں کی جس سے بحران ہوا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موجودہ سال میں سندھ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی جس کی وجہ سے آٹے کا بحران ہوا۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت اگلے سال کی گندم کی خریداری کا آغاز مارچ میں کرنے جا رہی ہے،

وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو بروقت اقدامات کرنے کا کہا ہے، بلوچستان میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری موجود نہیں جس کے قیام کی ہدایات دیں گئیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، وزیراعظم نیفوڈمنسٹری کونیشنل ڈیمانڈ سپلائی سیل بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈیمانڈ سپلائی سیل صوبوں کی ڈیمانڈ سپلاء کا جائزہ لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں