خرم شیر زمان

سندھ میں پی پی سرکار کچھ دن کی مہمان ہے‘ خرم شیر زمان

کراچی (نمائندہ عکس)پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں پی پی سرکار کچھ دن کی مہمان ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبے سندھ میں حالات کے مطابق زرداری اپنی اصلیت دکھا رہے ہیں، اگر ہماری قیادت کو ہی قتل کرنا ہے تو پہلے ہمیں قتل کریں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلی آج یہاں حلیم عادل شیخ کے گھر پر موجود ہیں، پی پی پی کی تمام قیادت کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر آغا سراج درانی کی موجودگی میں کس طرح ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جارے ہیں، حلیم عادل شیخ کے گھر میں ماں بیٹیاں موجود ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ جیالے پولیس والے ہماری فیملیوں اور بچوں کو حراساں کر رہے ہیں، پی پی نے اپنے جیالوں کو پولیس میں بھرتی کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات بدتر ہوچکے ہیں، تھر میں بچے مر رہے ہیں، بیشتر شہروں میں بجلی غائب ہے اور جب ایک لیڈر جو عوام کی آواز اٹھاتا ہے اس کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کی مظلوم عوام پی ٹی آ?ی کے ساتھ ہے، چیف جسٹس صاحب، ہمارے اراکین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم سب اراکن اسمبلی یہاں پر موجود ہیں، جسے آنا ہے آجائے اور ہمیں بھی گرفتار کرے، سندھ میں پی پی سرکار کچھ دن کی مہمان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بلائیں، ہم بتائیں گے کس طرح سندھ کو لوٹا ہے، ہمارے لیڈر کو گرفتار کیا گیا تو پورے سندھ میں احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں